لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما زوالفقار بسراء نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی ں پس رہے ہیںان کو ریلیف نہیں تکلیف مل رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر اگر اسی طرح چلا گیا تو عوام کے لیے ایک وقت کی روٹی کھانی بھی مشکل ہو جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ملکی سطح پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا واضح اعلان کرنا چاہئے۔مسلم لیگ کی حکومت ہنگامی اقدامات کرے‘اشرافیہ پر جائز ٹیکس لگائے جائیں نہ کہ غریبوں پر ٹیکسوں کی بھرمار کی جائے۔
آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر چلے تو عوام کیلئے ایک وقت کی روٹی بھی مشکل ہوجائیگی:ذوالفقار بسراء
Aug 21, 2024