لاہور(خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسئلہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کی اساس اور ریڈلائن ہے۔آئین پاکستان کے مطابق قادیانی اپنی مذہبی تبلیغ کسی صورت بھی نہیں کرسکتے۔ عالی عدلیہ کے تین3رکنی بینچ کا قادیانیوں کی تبلیغ کے حوالے سے فیصلہ آئین کیخلاف اور متنازعہ ہے۔ جماعت اسلامی 3رکنی بینچ کے قادیانیوں کی تبلیغ سے متعلق نکتے کی شدیدمخالفت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس فیصلہ پر فوری نظر ثانی کی جائے اور فیصلہ واپس لیا جائے۔