لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی صدارت میں کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس،بجلی چوری و دیگر زیر تفتیش مقدمات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے مقدمات کے چالان کی تکمیل اورزیرِتفتیش مقدمات کوجلد سے جلد یکسوکرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انچارج انوسٹی گیشن ہربنس پورہ، داتا دربار، گوالمنڈی، سول لائنز، گڑھی شاہو، لٹن روڈ، مسلم ٹاؤن، ساندہ اور نواں کوٹ کومقررہ ٹائم فریم میں چالان جمع کروانے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت چالان جمع نہ کروانے والے انچارج انوسٹی گیشن کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی بالکل برداشت نہیں کی جائیگی۔ خواتین سے متعلقہ زیر تفتیش مقدمات پر پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔ پولیس افسران پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ خدمت خلق کو شعار بناکر ایک محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنابھر کردار اداکریں۔
فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائیگی:سی سی پی او
Aug 21, 2024