تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ ‘متعدد تفتیشی افسروں کو وارننگ ‘شوکاز 

Aug 21, 2024

لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کی زیرصدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد ‘ تمام ڈویژنل ایس پیز کی شرکت ‘ قتل، اقدام قتل، زیادتی، اغواء، ڈکیتی، چوری اور دھوکہ دہی کے 24 مقدمات زیر بحث آئے۔ افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق موقع پر احکامات جاری کیے۔ اختیارات سے تجاوز اور تفتیش میرٹ پر نہ کرنیوالے متعدد تفتیشی افسران کو وارننگ اور شوکاز نوٹسز جاری۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ خواتین کے جنسی استحصال اور ہراسگی سے متعلقہ مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں