پولیس فورس فیملی ‘مشکلات کا ازالہ ترجیحات میں شامل : آئی جی پنجاب 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پولیس فورس ایک فیملی ہے۔ہر ملازم اور اسکے اہل خانہ کو درپیش مسائل اور مشکلات کا زالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام سپروائزری افسران ماتحت سٹاف کیساتھ قریبی رابطہ رکھیں،ا نکی پیش کردہ درخواستوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے فوری ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں، مسائل کے ازالے بارے احکامات جاری کئے۔انہوںنے ہدایت کی کہ تمام افسران درخواستوں پر بروقت کاروائی کرکے ملازمین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔

ای پیپر دی نیشن