قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی زیر صدارت محکمہ زراعت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ڈی سی کمیٹی رومیں ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جعفر چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حافظ طاہر ندیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت قصور ڈاکٹر وقاص اور پتوکی ساجد علی نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ زراعت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے زراعت کی بہتری کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات جن میں کسان کارڈ، زرعی گریجو ایٹ کی بھرتی سمیت دیگر اقدامات بارے آگاہ کیا گیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر قصور نے ہدایت کی کہ زمینداروں کو پنجاب حکومت کے کسان کارڈ سمیت دیگر سبسڈائز پروگراموں کی زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے۔
ڈپٹی کمشنر قصورکی زیر صدارت محکمہ زراعت کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
Aug 21, 2024