خانقاہ ڈوگراں: بلدیہ کی نااہلی‘ محلہ محمد پورہ میں نکاسی آب کا سسٹم تباہ 

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) ڈھاباں روڈ محلہ محمد پورہ میں بلدیہ کی نااہلی کی وجہ سے نکاسی آب کاانتظام نہ ہو سکا ہے۔ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے جبکہ گھروں کی دیواروں کے ساتھ بنے تالاب سے کسی بھی وقت دیواریں گر سکتی ہیں۔جوگھروں میں بسنے والوں کے ساتھ ساتھ یہاں سے گزرنے والوں کی جان ومال کیلئے شدید خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ اہل علاقہ نے احتجاج کرتے کہا کہ بار بار توجہ کے باوجود میونسپل کمیٹی کا عملہ کوئی بندوبست نہیں کر رہا ہے۔ شہریوں نے کمشنر لاہور اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن