ملک میں جمہوریت مسلسل کمزور ہورہی ہے: میاں افضال حیدر 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت مسلسل کمزور ہورہی ہے اور سول آمریت نافذ کرنیوالے حکمران خود کو توانا کرنے کی خاطر آئین و قانون کو موم کی ناک بنائے ہوئے ہیں بانی پی ٹی آئی کو پابند سلاسل کرنے سے قومی قیادت کا فقدان پیدا ہوچکا ہے جنہیں جھوٹے مقدمات میں الجھا کر سیاسی وجمہوری جدوجہد سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے حکمرانوں کا یہ طرز عمل ملک و قوم کے مفاد میں نہیں اس سے ملکی اساس کو نقصان پہنچ رہا ہے اور معاشرے میں بے چینی و ابتری بڑھ رہی ہے، ریاست اور سیاست کے درمیان ایک خلا پیدا ہوچکا ہے جب تک ریاست اور سیاست مل کر نہیں چلیں گے ترقی کی گاڑی آگے نہیں بڑھ سکتی۔

ای پیپر دی نیشن