شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ، ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز ورک اور سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی و جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ماضی میں بھی جمہوریت پر بار بار شب خون مارا گیا جمہوری بساط لپیٹی گئی اور اقتدار پر آمروں نے قبضہ کر کے عوام کی آواز کو دبایا جس کی جمہوری معاشروں میں اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی نہ ہم آئندہ ایسا کوئی اقدام اٹھانے دیں گے پیپلز پارٹی نے غیر جمہوری قوتوں کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئندہ بھی جمہوری اقدار کے تحفظ کی خاطر کو یقینی بنائے گی۔