نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)جامع مسجد نور مدینہ ڈیرہ اشرف میں ملک اکبرعلی ملک ناظم ملک عظیم کے زیراہتمام شہداء کربلا کانفرنس کاانعقاد کیاگیا جس میں علامہ محمداکرام سعیدی اور حافظ فقیر حسین نے اہلبیت کی شان بیان کرتے ہوئے کہاکہ حضرت امام حسین ؓ نے کربلا کے میدان میں خون سے ایسی تاریخ رقم کی ہے قیامت تک جس کی مثال نہیں ملتی شہداء کربلا کانفرنس کے انعقاد کامقصد اہلبیت کی شان اور مقام کا پرچار کرناہے ۔