ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے معیار تعلیم میں اوپن یونیورسٹی کو دنیا کی ساتویں جبکہ پاکستان کی پہلی جامعہ قرار دیا ہے

Aug 21, 2024

رانا فرحان اسلم اسلام آباد
 ranafarhan.reporter@gmail.com 
پاکستان میں فاصلاتی نظام تعلیم متعارف کروانے والی ملک کی واحد جامعہ کاجسکا نام مفکر ملت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے نام سے منسوب کیا گیا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کوتعلیم کے میدان میں خدمات سرانجام دیتے پچاس سال کا عرصہ ہوچکا ہے ایک اہم سنگ میل عبور کرنے پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے حالیہ وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود کیساتھ ''روزنامہ نوائے وقت ''نے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا جس میں وائس چانسلر داکٹر ناصر محمود نے جامعہ کے کارہائے نمایاں پر تفصیل سے روشنی ڈالی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصرمحمود نے کہاہے کہ یونیورسٹی کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلا ہوا ہے یونیورسٹی کے 54علاقائی کیمپس ہیں یونیورسٹی میں میٹرک سے لے کر ایم فل اور پی ایچ ڈی تک 300سے زائد پروگرامز میں 3000سے زائد کورسز پیش کیے جا رہے ہیں یونیورسٹی میں 10لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں یونیورسٹی سے ملکی اور غیر ملکی سطح پر فارغ وتحصیل ہونے والے طلبہ کی تعداد تقریبا پچاس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بین الاقوامی سطح پر اپنا دائرہ وسیع کرتے ہوئے 33ممالک سے ایک ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کو تعلیم فراہم کر رہی ہے جن کو 60سے زائد مختلف پروگرامز میں مکمل آن لائن مربوط نظام کے تحت تعلیم فراہم کی جا رہی ہے یہ اقدام نہ صرف تعلیمی میدان میں نمایاں ہے بلکہ ملکی ساکھ کو عالمی سطح پر بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے اس توسیع کے ذریعے یونیورسٹی نے عالمی معیار کے مطابق تعلیمی پروگرامز اور تحقیقی منصوبوں کو فروغ دیا ہے، جو کہ ملکی تعلیمی نظام کی عالمی سطح پر شناخت کو مضبوط کرتے ہیںیونیورسٹی نے تعلیمی معیار اور تحقیق کے میدان میں ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، جو ملکی تعلیمی نظام کی بین الاقوامی پذیرائی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں دنیا میں لوگوں کی رہنمائی کے لئے ڈیٹا کی بنیاد پر یونیورسٹیوں کو جانچنے اور ان کی رینکنگ کرنے والے عالمی ادارے ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے 2024 کی رینکنگ کے مطابق معیار تعلیم کے حوالے سے اوپن یونیورسٹی دنیا میں اس سال 7ویں جبکہ پاکستان میں اولین پوزیشن کی حامل قرار دی گئی ہے جو کہ اس ملک کے لئے بھی اعزاز کے بات ہے کہ ایک پبلک سیکٹر یونیورسٹی کی کارگردگی دنیا بھر میں نمایاں ہے اس سال دنیا کی 2031یونیورسٹیاں شامل تھیں جبکہ پاکستان سے اس مقابلے میں نجی و سرکاری شعبے کی 91یونیورسٹیاں شامل ہوئیں یہ عالمی ادارہ، اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے دنیا کی یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی کا تعین کرتا ہے۔ سال 2023 میں بھی یونیورسٹی معیار تعلیم کی رینکنگ میں اولین پوزیشن پر تھی اس سال یونیوسٹی نے نے کامیابی کے ساتھ تین کانووکیشنز کا انعقاد کیا: اسلام آباد چیپٹر، پنجاب چیپٹر لاہور میں، اور کے پی چیپٹر پشاور میں ان میں یونیورسٹی کے 350طلبہ و طالبات کو گولڈ میڈل اور 1000سے زائد طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تقیسم کی گئیںبلوچستان چیپٹر اور کراچی چیپٹر کے لیے کانووکیشنز کا انعقاد ستمبر میں کیا جائے گا تاکہ ملک بھر کے گریجویٹس کو اس اہم سنگ میل میں شرکت کا موقع مل سکیوائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ طلبہ کی سہولت کے لئے یونیورسٹی آج کے اس ٹیکنالوجی کے دور میں اپنے فنکشنز کو ڈیجیٹائز کیا ہے تاکہ سسٹم میں شفافیت اور اس کی کارگردگی بہتر ہو۔ جیسا کہ آن لائن ایڈمیشن، آئن لائن ایگزمینشن سسٹم آن لائن کتابوں کے دستیابی، موبائل ایپلی کیشن جس سے طالب علم اپنے موبائل سے یونیورسٹی کے ریسورسز تک رسائی حاصل کر سکتا ہے جیسا کہ رولنمبرسلیپ،ٹیوٹر انفارمیشن، آگاہی پورٹل، سی ایم ایس، ویڈیو لیکچرز، یونیورسٹی کی لائبریری کی سروسز اور رسیورسز کے آن لائن فراہمی،یونیورسٹی طلبہ کی سہولیات کے لئے سہولت مرکز اور کال سنٹر کا قیام بھی عمل میں لائی ہے تا کہ طلبہ کے بہتر رانمائی ہو سکے یونیورسٹی اپنے طلبہ لئے مختلف اسکالرشپ فراہم کرتا ہے ضرورت مند طلبہ کے لئے مالی امداد، نمایاں نمبر لینے والے طلبہ کے لئے میرٹ سکالرشپ،فائنل ائیر پروجیکٹ گرانٹ، معذور، یتیم، شہدا کے بچوں، قیدیوں اور ٹرانسجینڈر کے لئے سکالرشپ، سابقہ فاٹا، بلوچستان اور گلگت کے لئے میٹرک فری تعلیم یونیورسٹی پائیداری کے اصولوں کو اپنانے اور ماحول دوست اقدامات کے فروغ میں سرگرم ہے اس مقصد کے تحت ''گرین کیمپس پروجیکٹ''کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد یونیورسٹی کے کیمپس کو ماحولیاتی طور پر پائیدار بنانا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت درخت لگانے، یونیورسٹی کے کیمپس اور اسے کے ریجنل سنٹر کو سولر انرجی کے ذرائع پر منتقل کرنے، برساتی پانی کو محفوظ کرنے کے لئے واٹر ٹینک کی تعمیر جیسے اقدامات کئے ہیں۔اس کے علاوہ، یونیورسٹی اپنے تعلیمی پروگرامز میں بھی پائیداری کے موضوعات کو شامل کر رہی ہے اور اس موضوع پر مختلف پروگرامز اور مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے اے آئی او یو نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ ماحولیات کی حفاظت کے حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے اس سال م ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے موضوع پر یونیورسٹی میں ایکسپو کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں مختلف سرکاری اور نجی جامعات سے طلبہ اور طالبات نے اپنے پروجیکٹ پیش کئے جن کو انعامات سے بھی نوازا گیا گورنمنٹ وفاقی اور صوبائی سطح پر بچوں کے ابتدائی نشوونما کے مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور مستقبل میں اس میں مزید توسیع کا جائے گی حکومت کے اس اقدام کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کے حکومت کو سپورٹ فراہم کرنے کے لئے اس سنٹر کا قیام عمل میں لائی ہے جس سے گورنمنٹ کے سنٹرز میں تربیت تافتہ افرادی قوت کی تیاری اساتذہ کے لئے خصوصی تربیت اور والدین کو رہنمائی فراہم کرنا ہے یہ سنٹر سارک ممالک کے ساتھ تعاون کرئے گا ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا یونیورسٹی سوچی سمجھی پالیسی ''تعلیم سب کے لئے''کے تحت اپنے دائرہ کار کو پورے ملک میں وسیع کر رہی ہیںیونیورسٹی کے اس وقت ملک میں 54سنٹر قائم ہیں جن میں گلگت، سندھ، پنجاب، کے پی کے، آزاد جموںو کشمیر اور بلوچستان کے دارالحکومت کے علاوہ دور افتادہ علاقوں میں قائم ہیں جس کا مقصد ایسے علاقوں میں تعلیمی کی فراہمی جہاں تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ بلوچستان کے ضلع چاغی کے صدر مقام دالبندین میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ماڈل سٹڈی سینٹر کے قیام عمل میں لایا گیاعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے جدید دور کے تقاضوں اور مارکیٹ کی ضروریات کے پیش نظر نئے تعلیمی پروگرامز کا آغاز کیا ہے، جن کا مقصد ایسے طلبہ تیار کرنا ہے جو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مطلوب ہوں اور اپنی مہارتوں کے ذریعے قومی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکیں۔یونیورسٹی نے لانگ لائف لرننگ کے سنٹر کے تحت ٹیکنالوجی اور ہنر پر مبنی مختصر مدت کے کورسز شامل ہیں، جن کے ذریعے طلبہ کو عملی مہارتوں سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ وہ جدید دور کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے مارکیٹ میں بہتر مواقع حاصل کر سکیں اور وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے اشتراک سے مڈل ٹیک پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے پی ایچ ڈی پروگرامز میں زراعتی ٹیکنالوجی، ایم فل میں صنفی اور خواتین کے مطالعے، پرتشدد انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، بین الاقوامی مالیاتی رپورٹنگ معیارات ، میڈیکل مائیکروبائیولوجی، مالیکیولر ڈائیگنوسٹکس، موسمیاتی تبدیلی اور پائیداری، صحت عامہ اور غذائیت، پائیدار ماحولیاتی ڈیزائن، عربی، تجوید القرآن، اور کرمنولوجی میں سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیںبی ایس پروگرامز میں سیاسیات، بین الاقوامی تعلقات، ڈیٹا سائنس، مصنوعی ذہانت، اور ماحولیاتی مطالعہ شامل ہیںآئی ای ایل ٹی ایس کورس اور کلینیکل نیوٹریشن میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ بھی متعارف کرائے گئے ہیں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تعلیمی اور تحقیقی میدان میں پیشرفت کرنے کے لئے مختلف ملکی اور غیر ملکی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کو فروغ دینے میں سرگرم عمل ہے جن میں ایران، ترکیے، روس شامل ہیں جہاں زبانوں کی تعلیم، بچوں کی تربیت کے لئے مختلف پروگرامز، تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور تحقیقی ثقافت کو فروغ دینا تکنیکی تعاون، جدید علوم و ٹیکنالوجی کے تبادلے، طلبہ اور اساتذہ کو عالمی سطح پر تحقیق اور تعلیم کے نئے مواقع کی فراہمی کے حوالے سے معاہدات کیے گئے ملکی اور بین الاقوامی کانفرنسز کے انعقاد میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا کردار ہمیشہ سے نمایاں رہا ہے ان کانفرنسز کے ذریعے تعلیمی اور تحقیقی میدان میں تبادلہ خیالات اور تعاون کو فروغ دیا جاتا ہے اس سال اکتوبر میں یونیورسٹی ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی 37ویں سالانہ تین روزہ علمی کانفرنس کی میزبانی کرے گی جس میں ایشیائی ممالک کی یونیورسٹیوں کے 100سے زائد وائس چانسلرز، ریکٹرز، پروفیسرز اور تقریبا 250قومی سطح کے ماہرین تعلیم و محققین اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے فروری 2025میں یونیورسٹی ایشیا، مشرق وسطی اور افریقہ کے ممالک کی دوسری بڑی کانفرنس اکیڈمی ااور ریسرچ سالمیت پر منعقد کرے گی اسی ماہ میں آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس برائے تعلیم میں تحقیق اور عملی اقدامات کا انعقاد بھی ہوگا اوپن یونیورسٹی کا اپنا پرنٹنگ اینڈپبلشنگ کا شعبہ بھی ہے جہاں سالانہ لاکھوں کی تعداد میں سے طلبہ و طالبات کے لئے کتب ریفرنس میٹریل چھاپاجاتا ہے اس طرح اسے پاکستان کا سب سے بڑا پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ ہاوس ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے یہاں انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی میں ریڈیو، ٹیلی ویڑن اور نان براڈ کاسٹ پروگراموں کی تشکیل اور تکمیل کی سہولیات دستیاب ہیں اس طرح یہ پاکستان کا سب سے بڑا پروڈکشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ہاوس ہونے کا منفرد اعزاز بھی رکھتی ہے۔

مزیدخبریں