نشتر کالونی میں رشتے داروں  کے ظلم و تشدد کا شکار لڑکی بازیاب

Aug 21, 2024

لاہور(نامہ نگار)سیف سٹی اتھارٹی نے نشتر کالونی میں رشتے داروں کے ظلم و تشدد کی شکار لڑکی کو بازیاب کروا لیاہے۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں لڑکی پر ظلم اور تشدد کی کال موصول ہوئی۔ مجھے مارنے کی پلاننگ کر لی گئی ہے مجھے بچایا جائے۔ اس نے میانوالی میں پسند کی شادی کی اس کے رشتے دار زبردستی لاہور لے آئے ہیں۔ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن نے ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے لوکیشن منگوائی۔نشتر کالونی پولیس نے لڑکی کو بازیاب کراکر دارالامان بھجوا دیا۔

مزیدخبریں