پنجاب یونیورسٹی بھرتی ‘بد عنوانی کیس ‘29 اگست کو حتمی دلائل طلب 

Aug 21, 2024

لاہور(خبرنگار)احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے پنجاب یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں اور مبینہ بدعنوانیوں پر سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران و دیگران کا ریفرنس بند کرنے کی درخواست پر29 اگست کو حتمی دلائل طلب کر لئے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر نیب درخواست پر فیصلہ کر دیا جائیگا، نیب لاہور نے ریفرنس واپس لینے سے متعلق تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرا رکھی ہے۔

مزیدخبریں