گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی )پائوں پھسلنے کے باعث سیوریج نالے میں گرنے والے نکاح خواں کی 36گھنٹے بعدریسکیو اہلکاروں نے نعش تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دی۔مکی روڈپرواقع میرج ہال میں ایک روز قبل وزیر آباد سے بارات آئی ہوئی تھی ، باراتیوں کیساتھ آنیوالے75سالہ نکاح خواں قاری آصف نکاح پڑھانے کے بعد جب واپس جانے لگا تو اس دوران وہ میرج ہال کے باہر سیوریج نالے میں پائوں پھسلنے کے باعث گرکرڈوب گیاتھا،ریسکیواہلکاروں نے 36گھنٹے طو یل جدوجہد کے بعد نکاح خواں کی نعش نالے سے نکال کر اسے ورثاء کے حوالے کر دیا۔