گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)اینٹی کرپشن اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے چھاپہ مار کارروائی کرکے کامونکی کے رجسٹری محرر سلمان عبداللہ کو 10ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مدثر حنیف بھٹی کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی ، اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر رانا آفتاب نے ایک شہری کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹر یٹ کے ہمراہ کی گئی مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران رجسٹری محرر سلمان عبداللہ کے قبضہ سے 10ہزار روپے مالیت کے نشا ن زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
گوجرانوالہ:محرر 10ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا
Aug 21, 2024