کامونکی: اینٹی کرپشن کا چھاپہ   رجسٹری کلرک رشوت لیتے گرفتار

کامونکی(نمائندہ خصوصی)محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے چھاپہ مارکر رجسٹری کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، بتایا گیا ہے کہ محکمہ مال کے مقامی دفتر میں سلمان عبداللہ نامی رجسٹری کلرک نے ابرار بٹ سے لا ہور میں مقیم ایک بیوہ خاتون کے پلاٹ کی رجسٹری کے عوض اہل کمیشن مقرر کرانے کی مد میں ہزاروں روپے رشوت طلب کی اورشہری کو دفتر کے چکر لگوا کرخوار کرتا رہا،متاثرہ شہری نے اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کو درخواست دی،جس پر ٹیم نے چھاپہ مار کر سلمان عبداللہ کو دس ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن