ایمن آباد: قصاب سلاٹر ہاؤس کی بجائے بازار میں جانور ذبح کرنے لگے 

ایمن آباد(نامہ نگار )قصاب ذبح خانہ کی بجائے مین بازار جو صرف آٹھ سے دس فٹ چوڑا ہے سکول ٹائم کے وقت جانور ذبح کرتے ہیں ڈگری کالج، ہائر سکنڈری سکول کی طالبات و دیگر ملحقہ سکولوں کے ہزاروں بچے اور کسٹمرز کی مین گزر ہونے کے باعث گزرنا محال ہوتا ہے یہ سلسلہ طویل عرصہ سے جاری ہے ضلع کونسل کے متعلقہ افسر سلاٹر ہاؤس میں قصابوں کو جانے پر پابند کرنے میں بے بس دکھائی دیتے ہیں ۔ شہریوںنے ضلعی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن