گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سی ٹی اوعائشہ بٹ کی گورنمنٹ بوائز سکول اروپ آمد،ایم این اے شازیہ فریدپرنسپل محمد امتیاز بھنڈر،ملک حنیف اعوان و دیگرکے ہمراہ طلبامیں ٹریفک قوانین پرمبنی کتابیں تقسیم کیں۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ایم این اے شازیہ فرید نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز تعلیم کے شعبے کواولیت دے رہی ہیں انکی جانب سے کی گئی حالیہ اصلاحات کے نتائج عوام کو بہترتعلیمی سہولیات کی شکل میں میسرآئیں گے۔طلبا کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری مہم قابل تحسین ہے سی ٹی او عائشہ بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں کوٹریفک قوانین سے آگاہی دینا انتہائی ضروری یے،ون ویلنگ، تیزرفتاری اورٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ صرف ہمارے لئے جان لیوا ثا بت ہو سکتی ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ طلبا ٹریفک قوانین پرمبنی کتابوں کو پڑھنے کے بعد ان پر عمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اس موقع پرحافظ بابر،عباس اعوان،عدنان اعوان اور دیگربھی موجودتھے ۔
گوجرانوالہ:سی ٹی اوعائشہ بٹ کی گورنمنٹ بوائز سکول اروپ آمد
Aug 21, 2024