نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنرکااراضی سینٹراور رجسٹریشن برانچ کادورہ،عوام کودستیاب سہولیات کا جائزہ لیا،بتایاگیا کہ اسسٹنٹ کمشنر نویدحیدر نے اراضی ریکارڈ سینٹر کا اچانک دورہ کیا اور سائلین کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا بعدازاں رجسٹریشن برانچ میونسپل کمیٹی کا بھی دورہ کرکے عملہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اسسٹنٹ کمشنر نویدحیدر نے ستھرا پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں مٹو بھائیکے روڈ کی صفائی کا جائزہ لیا اور سینٹری عملہ کو ہدایت کی کہ اپنی ڈیوٹی ذمہ داری اور ایمانداری سے ادا کریں اسسٹنٹ کمشنر نویدحیدرکا کہنا تھاکہ شہری گھروں اور دکانوں کا کچرا مخصوص مقام پر پھینکیں ۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے غیرقانونی آئل ایجنسیوں کیخلاف کارروائی کرتے دو دکانوں کو سیل کردیا۔