جمعیت علماء اسلام نوشہرہ ورکاں کے انتخابات  مولانافاروق گادی امیر محمداکمل گجرجنرل سیکرٹری منتخب

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام تحصیل نوشہرہ ورکاں کے انتخابات مکمل،مولانافاروق گادی امیراورمحمداکمل گجرجنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے، بتایا گیا ہے کہ پگالہ میں چوہدری عبدالرزاق گجرکی زیرصدارت اجلاس میں ناظم انتخاب سیدحفیظ الرحمن اور معاونین پیرسمیع الحق،حافظ فضل اللہ گورمانی نے نوشہرہ ورکاں کا انتخابی عمل مکمل کرایا مولانافاروق گادی امیراورمحمداکمل گجر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، مولانامحمدعارف شامی اور مولانا فقیر اللہ اختر نے خصوصی شرکت کی اس موقع پرانہوں نے منتخب عہدیداروں کومبارکباددی ۔

ای پیپر دی نیشن