گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ ایم سی ٹیچنگ ہسپتال سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی ادویات چوری ہونے کا انکشاف، ایم ایس نے بروقت کارروائی کر کے دو لاکھ روپے کی ادویات برآمد کروالیں، تھانہ اروپ پولیس کو ملزمان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی،بتایا گیا ہے کہ جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال کے مین سٹور کے سٹاف میں سے ملازمین نے چیف فارماسسٹ آصف فاروق اعوان کوبتایا کہ سٹور سے ادویات چوری ہو رہی ہے ، جس پر چیف فارماسسٹ نے فوری طور پر ایم ایس ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ کو صورتحال سے آگاہ کیا جنہوں نے چیف فارماسسٹ کو انکوائری کر کے رپورٹ دینے کا حکم صادر فرمایا، تاہم چیف فارماسسٹ نے سٹور میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا کہ ہسپتال کے کچھ سٹوڈنٹ مبینہ طور پر ادویات چوری کر کے لے جا رہے ہیں جن کی شناخت خذیفہ ،مبین، زین علی، مستقیم اور ارسلان کے نام سے ہوئی، جنہیں چیف فارماسسٹ نے طلب کرکے ادویات چوری بارے انکوائری کی۔
گوجرانوالہ:ٹیچنگ ہسپتال سے ادویات چوری ہونے کا انکشاف
Aug 21, 2024