کابل (این این آئی)افغانستان کے صوبہ غور میں سڑک حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس دفتر نے منگل کو اطلاع دی کہ یہ حادثہ صوبے کے ضلع لال و سرجنگل میں مسافر گاڑی کے الٹنے کے بعد پیش آیا۔صوبائی پولیس آفس کے ترجمان مولوی عبدالرحمن بدری نے کہا کہ حادثے کے تمام متاثرین ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔اسی طرح مشرقی صوبہ غنی میں سڑک حادثے کی وجہ سے دو بچے جان کی بازی ہار گئے اور 8 زخمی ہوگئے۔