سالانہ 3ارب ڈالر آئی پی پیز کو دیئے جارہے‘ معاہدے ختم کیے جائیں:عامرقدیر 

Aug 21, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر)ریونیو ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قدیر نے کہا ہے کہ ہر سال 3 ارب ڈالر آئی پی پیز کو ادا کیے جارہے،حکومت ملکی معیشت کی جڑوں کو کھوکھلا کرنیوالے آئی پی پیز کے  معاہدوں کو ختم یا ان پر نظر ثانی کرے ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے  ''پاکستان کی معیشت اور آئی پی پیز کا بوجھ ''کے موضوع پر مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ٹیکس بارز کے ممبران بابر نیاز،عبدالمغیث،سمرتارر،اعظم شاہ،میاں افتخار،ارشدلائق،ناصر رمضان چودھری،چودھری افتخار ،کاشف قدیر اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا  ڈیم فنڈز اور آئی پی پیز کوادا کی گئی بھاری رقوم کا آڈٹ کرایا جائے۔مہنگی بجلی کے باعث ہمارے مینو فیکچررز اور برآمد کنندگان عالمی مارکیٹوں میں مقابلہ نہیں کر سکتے۔

مزیدخبریں