لاہور(کامرس رپورٹر)نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیر اہتمام فوڈ سیکورٹی کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس اختتام پزیر ہوگئی۔منگل کو کانفرنس کے پانچویں سیشن میں صوبائی وزیر خوراک و زراعت خیبر پختونخواہ محمد ظاہر شاہ، صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین ،صوبائی وزیر خوراک گلگت بلتستان انجینئر محمد انور ، وزیر خوراک آزاد جموں کشمیر چوہدری اکبر ابراہیم، سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور ماہر خوراک محسن بھٹی سپیکرز تھے۔چھٹے سیشن میں ایس ڈی جی 2 کے حصول ، پالیسی فریم ورک اور غذائی قلت کے خاتمے کیلئے مقامی و بین الاقوامی ماڈل پیش کئے گئے۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں 50فیصد لوگ غذائی قلت کا شکار ہیں ، جن میں 40فیصد بچے شامل ہیں ۔ عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جدوجہد جاری ہے۔ادارے نیکم وقت میں اپنا آپ منوایا۔ انہوں نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے گرد شکنجہ سخت کر دیا ہے ، اب تک 4 لاکھ انسپکشنزکی گئیں اور7 لاکھ لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کیا گیا۔
معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جدوجہد جاری ‘بلال یاسین
Aug 21, 2024