لاہور چیمبر اور یوکے پاکستان ٹریڈ انویسٹمنٹ بورڈکے درمیان معاہدہ 

Aug 21, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یوکے پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ بورڈ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ لاہورچیمبر کے صدر کاشف انور اور یو پی ٹی آئی بی کے سی ای او پاکستان تجمل حسین نے لاہور چیمبر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔کاشف انور نے کہا کہ یہ معاہدہ برطانیہ کیساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات بڑھانے کی کوششوں میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔   مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں اداروں نے تحقیقی ،مارکیٹ سروے رپورٹس و دیگر متعلقہ مواد کا باقاعدگی سے تبادلہ کرنے پر اتفاق کیا۔  بی ٹو بی میٹنگز، نمائشوں، میلوں، سیمینارز اور کانفرنسوں کے انعقاد کیلئے بھی تعاون کرینگے۔ تجمل حسین نے کہا یو پی ٹی آئی بی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تجارت کے حجم کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔ 

مزیدخبریں