سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان‘سرمائے میں2ارب سے زائد کا اضافہ 

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میںگزشتہ روز  ملا جلا رجحان رہا ،  سرمائے میں 2ارب روپے سے زائد کا اضافہ‘43.94فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔  کے ایس ای100انڈیکس 84.82پوائنٹس کمی کے بعد77745 پوائنٹس ہو گیا‘کے ایس ای30انڈیکس 93پوائنٹس   کم ہو کر24783پوائنٹس پر آگیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 49869پوائنٹس سے بڑھ کر49921.79پوائنٹس پر جا پہنچا۔گزشتہ روز 11ارب روپے مالیت کے 38کروڑ7لاکھ14ہزار حصص کے سودے ہوئے ،مجموعی طور پر 446کمپنیوں کا کاروبار ہوا ‘196کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،183میں کمی اور 67 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن