چیئرمین گریک بارکلے نومبر میں دستبردار ہوجائیں گے: آئی سی سی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین گریک بارکلے نومبر میں دستبردار ہوجائیں گے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ گریگ بارکلے نے بورڈ کو تصدیق کی ہے کہ وہ نومبر میں عہدے کی مدت ختم ہونے پر دستبردار ہو جائیں گے۔کرکٹ کونسل کے مطابق موجودہ ڈائریکٹرز چیئرمین کیلئے نامزدگیاں 27 اگست تک جمع کرا سکتے ہیں۔ نامزدگیاں دو سے زیادہ ہوئیں تو الیکشن کا انعقاد ہوگا۔آئی سی سی کے مطابق نئے چیئرمین کی مدت یکم دسمبر 2024 ء سے شروع ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن