لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے عوام پریشان ہیں۔ ملکی خوشحالی کسانوں کی خوشحالی سے وابستہ ہے،حکومت کسانوں کے مسائل فوری حل کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے تنظیمی عہدیداران سے ملاقات میں گفتگو کرتے کیا۔مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا ادریس قادری،ڈاکٹر زبیراے خان،جاویداشرف،احمد قریشی، احسان سعیدی ،یونس قادری ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کرپٹ نظام کو تبدیل کیے بغیر ملکی مسائل کا حل ممکن نہیں ۔