پنجاب کے سرکاری کالجز میں انٹرمیڈیٹ داخلے‘ 2 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول 

Aug 21, 2024

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیلئے وضع کردہ آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم کے ذریعے صوبے کے 800 سے زائد سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے اب تک 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ۔انٹرمیڈیٹ کیلئے 77 ہزار 8 سو، آئی سی ایس کیلئے 70 ہزار، پری میڈیکل کیلئے ساڑھے 43 ہزار، پری انجینئرنگ کیلئے ساڑھے 7 ہزار جبکہ آئی کام میں ساڑھے 6 ہزار سے زائد طلباء نے درخواستیں دی ہیں۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کا کہنا تھا طلباء  منتخب سرکاری کالجوں میں گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ داخلے کی درخواست www.ocas.punjab.gov.pk پر دی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں