لاہور(خصوصی نامہ نگا ر) مجلس احرار اسلام لاہور کے زیر اہتمام ختم نبوت گولڈن جوبلی کے موقع پرپْر وقار کانفرنس 5ستمبر کو ہوگی۔ اسلام آباد سپریم کورٹ کے باہر نہتے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ تشویش ناک ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ خون کے آخری قطرے تک کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی قیادت نے جاری اپنے بیان میں کیا۔ قائد احرار سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس اور مولانا محمد مغیرہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ملک کے حکومتی ادارے قادیانیت نوازی سے باز رہیں۔