پیپلزپارٹی کو حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کسی صورت قبول نہیں:چودھری منظور

لاہور(نامہ نگار)پیپلزپارٹی نے وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کمیٹی پرحکومتی پالیسی کیخلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔قومی اداروں کی رائٹ سائزگ کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی کے ممبر اور انچارج  پیپز لیبر بیورو چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی ہائی پاور رائٹ سائزنگ کمیٹی کی تشکیل درست نہیں۔کمیٹی میں ایک رکن پی پی اور ایک پرائیویٹ ممبر ہے جبکہ اس میں بیشتر اراکین ن لیگ کے ہیں،۔چودھری منظور احمد کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کارائٹ سائزنگ کمیٹی کی رپورٹ پر نقطہ نظر مختلف ہے اور پیپلزپارٹی کو حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کسی صورت قبول نہیں۔حکومت رائٹ سائزنگ کے نام پر کچھ اور کرنا چاہتی ہے۔رائٹ سائزنگ کمیٹی کو وزیراعظم سے ملاقات کیلئے مدعو نہیں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن