فلسطین معاملے پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی نے 2لاکھ مسلمانوں کے سرشرم سے جھکا دیئے: وقارباجوہ

لاہور (نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یورپ کے صدر وقار احمدباجوہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے ہرگھر میں صف ماتم بچھی ہے ۔ مغرب میں انسانوں کے حقوق کی دہائی دینے والے کہا ں ہیں۔مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی نے 2ارب مسلمانوں کاسرشرم سے جھکادیاہے۔ سات دہائیوں سے فلسطینیوں کوناحق شہیداورانکے ورثاء کوزبردستی بے گھر کیاجارہا ہے۔مقتدر قوتوں نے فلسطینیوں کے قتل عام  اور فسطائیت کیخلاف مزاحمت نہ کی تو  غزہ کاالمیہ پوری انسانیت کیلئے سانحہ بن جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن