لیپس سکول نہم جماعت کے طلباء کی لاہور بورڈ کے امتحانات میں نمایاں کامیابیاں 

لاہور (لیڈی رپورٹر)لیپس سکول سسٹم کے نہم جماعت کے طلبہ وطالبات نے لاہور بورڈ کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔کنال ویوکیمپس کے ایان فواد نے 541 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، تاجپورہ کیمپس کی عروش ملک نے 527 نمبرز کیساتھ دوسری اور تاجپورہ کیمپس ہی کی عائشہ اکبرنے 524 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔دیگر طلباء میںرومان اجمل مرغزار کیمپس نے 514نمبر‘ عیشال بختاورپیکو روڈ کیمپس 512 نمبر، حورین فاطمہ مرغزار کیمپس 504 نمبرز کیساتھ نمایاں رہے ۔طلبہ وطالبات نے اس کا میا بی کو والدین کی دعا ؤ ں، اسا تذہ کی محنت اور پرنسپل امجد حسین بیگ کی کاوشوں کا نتیجہ قراردیا۔

ای پیپر دی نیشن