لاہور (کلچرل رپورٹر) اردو ڈائجسٹ کے مدیر اعلیٰ، معروف دانشور، صحافی اور لاتعداد کتابوں کے مصنف ؒالطاف حسن قریشی کی نئی تصنیف "میں نے آئین بنتے دیکھا" (جلد اول) شائع ہوچکی ہے۔الطاف حسن قریشی نے نا صرف پاکستان بنتے دیکھا بلکہ کسی نہ کسی طور پر تحریکِ پاکستان کی جدوجہد میں حصہ بھی لیا۔ آپ 2 نومبر1947ء کو ہجرت کرکے پاکستان آئے۔ آپ نے اس کتاب میں انتہائی دیانتداری سے آئین پاکستان کی روداد کو جزیات کیساتھ قلم بند کیا ہے۔کتاب کو قلم فاؤنڈیشن نے شائع کیا ہے۔