پنجاب حکومت صحت عامہ کی بہتر سہولیات فراہمی کیلئے پرعزم ہے:عمران نذیر

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے یو ایس قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کی بہتری ‘باہمی دلچسپی اور دو طرفہ امور زیر بحث آئے۔صوبائی وزیر  نے یو ایس قونصل جنرل کو پنجاب کے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز سے آگاہ کرتے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت صحت عامہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں پرعزم ہے۔صوبہ پنجاب میں سینکڑوں ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔مارچ 2025 تک 2500 بنیادی مراکز صحت اور 300 سے زائد رورل ہیلتھ سنٹرز کی ریویمپنگ مکمل ہو جائیگی جس کے  بعد عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن