لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق اور ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے راجن پور کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر کو ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں پربریفنگ دی گئی۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا راجن پور کے 57 موضع جات زیر آب آئے ۔ شہریوں کے انخلاء اور بحالی تک ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں جاری رہیں گی۔27 کشتیاں اور 96 ریسکیو ورکرز امدادی سرگرمیوں میںمصروف ہیں۔ پی ڈی ایم اے و انتظامیہ کے بروقت ریسپانس سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ سیلاب سے 207 گھر اور تقریباً 6 ہزار ایکڑ رقبہ متاثر ہوا ہے۔ 46 فلڈ ریلیف و میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے جبکہ 909 افراد کو پیشگی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔11متاثر سڑکوں میں سے 2 کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل ہوچکاہے۔ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نے کہا رود کوہیوں میں آئندہ چند روز تک سیلابی صورتحال برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔ عوام ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
راجن پور میںمتاثرین کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی:سلمان رفیق
Aug 21, 2024