بانی پی ٹی آئی نے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی  نے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظارپنجوتھا نے دائرکی ہے۔درخواست میں وزارت داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے ذاتی معالجین کو رسائی نہ دینے سے بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

ای پیپر دی نیشن