ارشد ندیم کی ملاقات، جنرل ساحر شمشاد نے محنت کو سراہا، نیک خواہشات کا اظہار  

Aug 21, 2024

ارشد ندیم کی ملاقات، جنرل ساحر شمشاد نے محنت کو سراہا، نیک خواہشات کا اظہار  
ارشد ندیم کی ملاقات، جنرل ساحر شمشاد نے محنت کو سراہا، نیک خواہشات کا اظہار  

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) ریکارڈ ہولڈر اولمپیئن ارشد ندیم نے گزشتہ روز جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے سنگلز پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے اور نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم کی محنت اور لگن کو بھی سراہا اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جیولین سپر سٹار ارشد ندیم، جنہوں نے 92.97 میٹر تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کے لیے تاریخ رقم کی۔ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر اللہ تعالی اور قوم کا شکر ادا کیا ہے۔ وہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) میں اپنے اعزاز میں  تقریب سے خطاب کر رہے تھے جہاں انہیں دس لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا گیا۔ اسلام آباد کی تاجر برادری کی جانب سے قومی ہیرو کو 50 لاکھ روپے کا ایک مزید چیک بھی پیش کیا جائے گا۔ ارشد ندیم نے اپنی کامیابی کو محنت اور لگن سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے ایک طویل سفر ہے۔ قبل ازیں ارشد ندیم کا چیمبر ہاؤس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری نے قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ارشد ندیم کو ایک قومی ہیرو کے طور پر سراہا ۔

مزیدخبریں