نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کے شہر کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے زیادتی کے بعد قتل کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ احتجاج میں ڈاکٹر، طلباء، وکلاء، کھلاڑی اور دیگر طبقات کے لوگ شامل ہوئے۔ چیف جسٹس بھارتی سپریم کورٹ کی سربراہی میں تین رکن بنچ نے معاملے پر سماعت کی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ زمینی حقائق بدلنے کیلئے زیادتی کے ایک اور کیس کا انتظار نہیں کر سکتے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے خواتین اور ڈاکٹروں کی سکیورٹی پر تشویش کا اظہار کیا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے ڈاکٹروں کے تحفظ کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے نو رکنی ٹاسک فورس بنا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سی بی آئی کو معاملے پر 22 اگست کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔