کابل (نیٹ نیوز) افغان طالبان کی وزارت اخلاقیات نے داڑھی نہ رکھنے پر ایک سال کے دوران سکیورٹی فورسز کے 280 سے زائد اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر کے افغانستان میں 13 ہزار سے زائد لوگوں کو حراست میں لیا۔ برائی کی روک تھام اور اچھائی کی تبلیغ کی وزارت نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا حراست میں لیے تقریباً نصف افراد کو 24 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا۔
داڑھی نہ رکھنے پر ایک سال کے دوران 280 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف 13 ہزار لوگوں کو حراست میں لیا: طالبان
Aug 21, 2024