3 افسر تبدیل‘ عثمان علی ایڈیشنل سیکرٹری پبلک پراسکیوشن‘ محمد فیصل ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات

لاہور (نیٹ نیوز) پنجاب میں بیوروکریسی کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالرؤف سے ایڈیشنل سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔ عبدالرؤف کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان علی کا تبادلہ کر کے ان کو ایڈیشنل سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن کا عہدہ سونپ دیا گیا۔ نئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ شاہد عمران ہوں گے۔ شاہد عمران بطور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ محمد فیصل کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا۔ محمد فیصل بطور ڈپٹی سیکرٹری (سٹاف) ٹو چیف سیکرٹری فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن