لاہور‘فیصل آباد‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ ‘شرقپور شریف(نمائندہ خصوصی‘نامہ نگار ان) حالات سے تنگ خاتون سے سمیت5افراد نے خود کشی کرلی ۔لاہور‘فیکٹری ایریا میں 30 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر زہریلی گولیاں کھا کرخودکشی کر لی ۔ بجلی و گیس کے زائد بلوں اور حالات سے دلبرداشتہ دو افراد نے خودکشی کر لی،مطابق سمن آباد کے رہائشی نواز نے غربت اور بے خراب گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کرسر میں گولی مار کی زندگی ختم کر لی‘ چک جھمرہ 116 ج ب کے فدا حسین ونے بجلی اور گیس کے زائد بل آنے پر دلبرداشتہ ہو کر ٹرین کے سامنے لیٹ کر خودکشی کر لی۔ شرقپور شریف میں گھریلو حالات سے تنگ آکر 35 سالہ نادیہ نے چھری سے گلے کی شہ رگ کاٹ کرخود کشی کرلی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میںبینک سے حاصل کئے گئے قرض کی ادائیگی میں ناکامی پرمحنت کش ارشد نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ چک نمبر 336گ ب کے رہائشی محنت کش45سالہ ارشد نے مقامی نجی بینک سے قرض حاصل کیا تھا۔