لاہور (نامہ نگار) ڈولفن پولیس نے گھریلو ناچاقی پر باپ اور کزن کی جانب سے لڑکی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش ناکام بنا دی اور لڑکی کو بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق کٹار بند روڈ پر گھریلو ناچاقی پر برکت علی نامی شخص اپنے بھتیجے محمد امین کے ہمراہ بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی غرض سے لایا۔ شک پڑنے پر ایک سکیورٹی گارڈ نے ریسکیو 15 پر کال کی۔ پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور لڑکی کو بچا لیا۔ لڑکی کی شناخت ثانیہ کنول کے نام سے ہوئی۔ لڑکی نے انکشاف کیا کہ اس کا باپ اسے مارنے کے لئے دریائے راوی لایا تھا۔ لڑکی کے والد برکت علی اور کزن محمد امین کو حراست میں لے لیا گیا۔ متاثرہ لڑکی اور ملزموں کو کارروائی کے لئے تھانہ چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
بھتیجے کی مدد سے بیٹی کو راوی میں پھینکنے کی کوشش‘ 15 کو کال پر ناکام
Aug 21, 2024