سونا تولہ 700 روپے مہنگا‘ ڈالر 10 پیسے سستا

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹرنیشنل مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی آ گئی۔ گزشتہ روز فی تولہ سونے کا بھاؤ 700 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار700 روپے ہوگیا۔ انٹربنک اور اوپن مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط رہا۔ انٹربنک میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 278.55 روپے سے کم ہو کر278.45 روپے رہ گئی۔ اسی طرح10پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر280.30 روپے سے گھٹ کر 280.20 روپے پر آ گئی۔

ای پیپر دی نیشن