قلعہ دیدار سنگھ+ نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) ایم این اے چوہدری اظہر قیوم ناہرا، حاجی مدثر قیوم ناہرا اور چوہدری مظہر قیوم ناہرا کی والدہ انتقال کر گئیں۔ محمد نواز شریف،میاں شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس کیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع گوجرانوالہ کے سیاسی گھرانے رہنماء مسلم لیگ (ن) و ممبر قومی اسمبلی چوہدری اظہر قیوم ناہرا، قائد ناہرا گروپ حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے، چوہدری مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ اور چوہدری اسد قیوم ناہرا کی والدہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں۔ ان کی نماز جنازہ نوشہرہ ورکاں''ناہرا ہاؤس'' کے لان میں ادا کی گئی۔ جس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سرکاری افسران اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی جس کے بعد مرحومہ کو مدرسہ دارالاحسان کے احاطہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ناہرا برادران کی والدہ کے وفات پر قائد و صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف، وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز، کیپٹن محمد صفدر کے علاوہ لیگی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے اظہار افسوس کیا۔
اظہر قیوم، مدثر قیوم، مظہر قیوم ناہرا کی والدہ انتقال کر گئیں، نواز شریف شہباز شریف، مریم کا اظہار افسوس
Aug 21, 2024