جوڈیشل کمشن بنانے اور 9 مئی کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر ہائیکورٹ میں سماعت حافظ فرحت عباس کی ضمانت میں توسیع

لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نو مئی کی انوسٹی گیشن پر جوڈیشل کمیشن بنانے اور تمام کیسز کو ایک عدالت میں یکجا کرنے کے کیس میں درخواست گزار کو تیاری کیلئے 23 اگست تک مہلت دیدی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ متاثرہ فریق کیسے ہو؟۔ درخواست گزار نے کہا کہ یہ عوامی مفاد عامہ کا معاملہ ہے، نو مئی کے تمام کیسز ایک ہی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں، نو مئی کے مقدمات میں ہونے والی تفتیش پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ دریں اثناء جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نو مئی کے دو کیسوں میں پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانت میں توسیع  دیتے ہوئے فریقین سے  2 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن