راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)معروف مصنفہ ،ہدایت کارہ و پروڈیوسر عاصمہ بٹ نے کہا کہ پاکستان مجھے دل و جاں سے عزیز ہے۔میں نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی۔پاکستان کے کلچر کو پروموٹ کیا۔اپنے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ۔عنقریب فنکاروں کے لئے ایک منفرد نوعیت اور بین الاقوامی معیار کا ایوارڈ شو منعقد کروایا جائے گا، جب کہ اپنے مداحوں کے لئے چند ماہ تک اردو فیچر فلم کی عکس بندی پر کام شروع کیا جائے گا۔اس فلم کی کہانی اور کردار سب کی توجہ کا مرکز رہیں گے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ بٹ کا کہنا تھا کہ فنکار قوم کا سرمایہ ہیں۔ہم جہاں جاتے ہیں پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں۔فنکاروں کی پذیرائی ضروری ہے،حوصلہ افزائی کرنے سے کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ہمارے فنکاروں میں بے شمار صلاحیتیں ہیں۔اپنے فنکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مستقبل میں بین الاقوامی سطح کا ایوارڈ شو منعقد کرواں گی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کا ایک اپنا مقام ہے۔
فنکار قوم کا سرمایہ، پذیرائی ضروری ہے، عاصمہ بٹ
Aug 21, 2024