راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)مرکزی انجمن تاجران گوالمنڈی کی جنرل باڈی کا اجلاس مرکزی آفس گوالمنڈی میں منعقد ہوا جس میں تاجران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اجلاس میں سرپرست اعلی ملک فاروق،گروپ لیڈر محمد سلیمان المعروف گوشی،سینئر نائب صدر حاجی عرفان ،نائب صدر طارق امین، نقیب اللہ خان جنرل سیکرٹری جوادلودھی ایڈیشنل جرنل سیکرٹری کامران بٹ سیکرٹری مالیات شیراز خان ایگزیکٹو ممبرز بابر خان گوہر خان اور تمام عہدیداران کی متفقہ رائے سے حاجی سعید گروپ کے حاجی اجمل خان کو مرکزی انجمن تاجران گوالمنڈی کا صدر منتخب کیا مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران نے حاجی اجمل خان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی
حاجی اجمل خان مرکزی انجمن تاجران گوالمنڈی کے صدر منتخب
Aug 21, 2024