بجلی چوروں کو 67 کروڑ 62 لاکھ سے زائد کے جرمانے، چیف ایگزیکٹو آئیسکو

Aug 21, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں اور بل نہ ادا کرنے والے صارفین کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس،ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے تعاون سے آئیسکو ڈیٹیکشن ٹیموں نے جاری کاروائیوں کے دوران بجلی چوروں کو 67 کروڑ 62 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے قانونی کاروائیوں کے دوران1907 بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا آئیسکو ریکوری ٹیموں نے نادہندگان کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد صارفین سے اب تک 3 ارب 94 کروڑ 92 لاکھ سے زائد کے واجبات وصول کئے اور بل نہ ادا کرنے والے متعدد صارفین کے میٹرز اور ٹرانسفارمرز منقطع کر دئیے آئیسکو چیف نے مزید کہا کہ مضبوط معیشت خوشحال اور روشن پاکستان کیلئے ہمیں مل کر بجلی چوروں اور ان کے سہولت کاروں کو مکمل گرفت میں کرنا ہے مزید صارفین قومی اوراخلاقی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجلی کے بل مقررہ تاریخ تک ادا کریں تاکے بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور سسٹم اپ گریڈیشن کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے۔

مزیدخبریں