وزارت تعلیم کا غیر سرکاری تنظیم کے تعاون سے اینیمیا فری سکولز مہم کا آغاز 

اسلام آباد(خبرنگار)وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے غیر سرکاری تنظیم اللہ والا ٹرسٹ کے تعاون سے اینیمیا فری سکولز مہم کا آغاز کر دیا۔ منگل کو وزارت تعلیم کے حکام نے بتایا کہ اس مہم کا آغاز وفاقی دارالحکومت کے ہائیر سیکنڈری سکولوں سے کیا گیا ہے، اس کا مقصد طلبا میں خون کی کمی جیسے امراض کا خاتمہ کرنا ہے، مہم کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جائے گاکہ طلبا میں بہترین صحت اور تعلیمی کارکردگی کیلئے ضروری غذائی اجزا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے مہم کے دوران طلبا کو آئرن سپلیمنٹس فراہم کئے جائیں گے جبکہ کھجوریں بھی تقسیم کی جائیں گی جن میں قدرتی طور پر آئرن کا وسیع ذخیرہ موجود ہوتا ہے۔ مہم کے دوران سال کے آخر تک وفاقی دارالحکومت کے تمام سکولوں کو کور کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن